Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مونگے کی دیوار میں نیلا سوراخ دریافت

     ڈیڈریم آئی لینڈ، شمال مشرقی آسٹریلیا .... مشہور زمانہ مونگے کی دیوار کے قریب غوطہ خوری لوگوں کا پرانا شوق رہا ہے اور یہ سلسلہ نہ جانے کب سے شروع ہوا ہے اور اب تک جاری ہے تاہم حالیہ دنوں میں علاقے میں غوطہ خوری اور تیراکی کیلئے آئے ہوئے لوگوں نے ا یک انتہائی پراسرار قسم کے  بڑے سوراخ کا سراغ لگایا ہے۔ جو محل وقوع کے اعتبار سے ڈیڈریم آئی لینڈ سے 125میل کے فاصلے پر ہے۔ پہلے ایک غوطہ خور کی اس پر نظر پڑی اور پھر وہ دوسرے غوطہ خوروں کو ساتھ لیکر اس جگہ پہنچا تو ساتھیوں نے اس سوراخ کے اندر 20میل نیچے تک جانے کا فیصلہ کیا تو انہیں اندازہ ہوا کہ سوراخ نہ صرف باہر سے نیلا نظر آرہا ہے بلکہ اس کا اندرونی حصہ بھی اسی رنگ کا ہے۔ اسکی نیلی رنگت ماہرین کیلئے معمہ بنی ہوئی ہے۔ سائنسدانوں نے پہلے یہ کہا تھا کہ صرف بالائی رنگت نیلی ہوگی مگر اب اندرونی حصے کے نیلے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ واضح ہوکہ یہ علاقہ صحتمند اورتوانا قسم کے مونگوں کی بستیوں کے حوالے سے مشہور ہے۔

 

شیئر: