Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امالا میں مونگوں کی خوبصورت دنیا آباد

جی 20 کے ایک ورکشاپ کے دوران یہ فلم دکھائی گئی- فوٹو: ایس پی اے
سعودی عرب کے  شمال مغربی ساحل پر شاندار سیاحتی مقام امالا سے متعلق مختصر فلم نے بحیرہ احمر کے خوبصورت ترین خزانوں کا تعارف کچھ اس انداز سے پیش کیا ہے کہ دلوں کی دھڑکن انہیں دیکھ کر رک جاتی ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق بحیرہ احمر کے خوبصورت ترین خزانوں کی فوٹو گرافی مشہور فوٹو گرافر توبیاس فریڈرک نے کی ہے۔
مزید پڑھیں
امالا پر فلم پہلی بار سعودی عرب میں جی 20 کے ایک ورکشاپ کے دوران دکھائی گئی تھی جس میں مونگوں کی  چٹانوں کے تحفظ کی اہمیت پر مباحثہ ہوا۔
امالا مونگوں کی چٹانوں کی شاندار دنیا سے مالا مال ہے۔ یہاں دنیا بھر میں مونگوں کی  6.2 فیصد چٹانیں پائی جاتی ہیں۔
توبیاس فریڈرک نے امالا کی منفرد دنیا دریافت کرکے سارے جہاں کے سامنے پیش کی ہے۔
امالا کے سمندر کی سطح  پر چمکتے ہوئے نیلے پانی سے آراستہ ہے۔ سمندر کی تہہ میں نایاب آبی حیات اور خوبصورت قدرتی مناظر کا ایک جہاں آباد ہے۔
فریڈرک نے 8 سمندری مقامات کی فلمیں بنا کر کئی انعامات جیتے ہیں۔ ان کی اپنی ٹیم ہے جس کے ساتھ مل کر وہ سمندر کی تہہ میں موجود قدرتی نوادر اور فطری مناظر کی فلمیں تیار کرتے ہیں۔ امالا 144 سے زیادہ مونگوں کی چٹانوں پر مشتمل ہے۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: