Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مٹھائی میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

 کارگو وصول کرنے آنے والے 5 افراد زیر حراست ہیں( فوٹو سبق)
سعودی محکمہ کسٹم نے بیرون ملک سے آنے والی شپمنٹ سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ 
ویب نیوز ’سبق ‘ نے محکمہ کسٹم کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری  بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ کسٹم اہلکاروں نے کارگو وصول کرنے آنے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 
سمگلروں نے انتہائی مہارت سے عرب دنیا میں مروجہ مٹھائیوں کے اندرمنشیات اس طرح چھپا ئی تھی کہ ان کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہوسکتا تھا کہ لائی جانے والی اشیا مٹھائی نہیں بلکہ منشیات ہیں۔

مٹھائیوں کے پیکٹس کو مہارت سے منشیات سمگل کرنے کے لیے استعمال کیاتھا۔ (فوٹو سبق)

ملزمان نے مٹھائی کے پیکٹس کوانتہائی مہارت اور خوبصورتی سے منشیات سمگل کرنے کے لیے استعمال کیاتھا۔ 
محکمہ کسٹم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھیجی جانے والی منشیات کی کھیپ میں 31 لاکھ 6 ہزار 214 گولیاں برآمد ہوئی جنہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا۔
کارگو وصول کرنے کےلیے آنے والے پانچوں افراد کو بھی حراست میں لے کر انہیں بھی محکمہ کے سپرد کردیا گیا جہاں انکے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ 

شیئر: