Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

بغیر ماسک گھومنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں(فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ کے  ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ  سیکیورٹی فورس کے اہلکار ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی دو طرح سے کررہے ہیں ایک طرف پبلک مقامات پر بغیر ماسک کے گھومنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ملنے والی رپورٹوں پر ایکشن لیتے ہوئے بھی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ 

گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت داخلہ کے ترجمان نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ نئے کورونا وائرس سے بچاؤ اور دوسروں کو اس کی زد میں آنے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ماسک کی پابندی کرتے رہیں۔ 
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے محفوظ رہنے کےلیے گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ ایسا نہ کرنے والوں کو ایک ہزارریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر سماجی فاصلے کے دوری کا اصول لاگو ہوتا ہے۔

شیئر: