Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسک کی پابندی نہ کرنے پر ہزاروں ریال جرمانہ

قصیم میں 85 افراد پر جرمانے کیے گئے ہیں( فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں عوامی مقامات پر مقررہ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جازان اور قںصیم میں ماسک کی پابندی نہ کرنے پر جرمانے کیے گئے ہیں۔
قصیم پولیس نے ماسک کی پابندی نہ کرنے والے 85 افراد پر 85 ہزار ریال کے جرمانے کر دیے۔ فی کس ایک ہزار ریال جرمانہ لگایا گیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قصیم پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے بار ہا تاکید کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کرائی جائے۔ خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔

فی کس ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ( فوٹو العربیہ)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ مہم کے دوران 85 افراد پبلک مقامات پر بغیر ماسک کے گھومتے ہوئے پائے گئے۔ ان میں سے ہر ایک پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا گیا  ۔خلاف ورزیاں قصیم ریجن کی مختلف کمشنریوں میں مختلف مقامات پر ریکارڈ کی گئیں۔ 
ادھر جازان میں بھی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے ہیں۔ 152 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں اور ایک ہزار ریال فی کس جرمانہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ  وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر شخص کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک پہنے یا رومال سے اپنا منہ اور ناک کو ڈھک کر رکھیں۔
عوامی مقامات پر ماسک استعمال نہ کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ پولیس ٹیموں کو خصوصی احکامات جاری  کیے گئے ہیں جن کے مطابق ہر اس شخص پر جوعوامی مقامات پر مقررہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک استعمال نہ کرے یا منہ اور ناک کو رومال سے نہ ڈھکے اس پر خلاف ورزی درج کی جائے۔

شیئر: