Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 114 نئے کیسز کی تصدیق

متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 768 تک پہنچ گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل 25 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 114 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
گزشتہ روزایک ہزار 175 نئے مریض سامنے آنے تھے۔  متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 768 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت  کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں  ایک ہزار 44 افراد صحتیاب ہوئے۔اب تک دو لاکھ 83 ہزار 932 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 22 ہزار 114 ہے(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز 31 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے. اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 722 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 22 ہزار 114 ہے جس میں ایک ہزار 639 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے  حوالے سے بتایا کہ  مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد منگل کو بھی مکہ مکرمہ میں رہی جہاں 74 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
جازان میں 56، جدہ 54،  خمیس مشیط 53، ریاض 51، مدینہ منورہ 43، القنفذہ 39، صبیا 38، دمام 34، صامطہ 34، تبوک 29، حائل 27، ابوعریش 26 ،بیش 26، طائف 25، ینبع 21، نجران20 اور الھفوف میں 18 کیسز کا پتہ چلا ہے۔

 گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔(فوٹو ایس پی اے)

اعداد وشمار کے مطابق 19 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک، 9 شہروں میں 2 ، 2 اور 11 شہروں میں 3 ،3 جبکہ 12 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے۔ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔
 ترجمان  کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نے اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ  تر لوگ حفاظتی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کررہے ہیں- مملکت کے دیگر ادارے خصوصا وزارت صحت وائرس کو قابو کرنے کے لیے مصروف ہیں۔ 

شیئر: