Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بدھائی ہو، چھوٹا ویراٹ کوہلی آ رہا ہے‘

انوشکا اور کوہلی کی جانب سے ٹویٹ کی جانے والی تصویر میں بے بی ہمپ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ فائل فوٹو: روئٹرز
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما پر مشتمل رومانوی جوڑی کے ہاں نیا مہمان آنے والا ہے جس کا اعلان کوہلی نے خود ٹوئٹر پر کیا۔
انہوں نے انوشکا شرما کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’جنوری 2021 میں آنے والے کے بعد ہم تین ہو جائیں گے۔'
یہی ٹویٹ انوشکا شرما نے بھی کی۔
دونوں کی جانب سے ٹویٹ کی جانے والی تصویر میں بے بی ہمپ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ٹویٹ کو لاکھوں بار ری ٹویٹ اور لاکھوں کی تعداد میں لائیک کیا گیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ان کو مبارک باد دی جا رہی ہے جبکہ کچھ لوگ کھٹے میٹھے قسم کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
گبر نامی صارف نے کوہلی کی ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’کرفیو کا خوبصورت استعمال۔‘
کوول فنی ٹی شرٹ نامی ہینڈل سے کمنٹس میں لکھا گیا ’بدھائی ہو، بھابی جی کا دھیان رکھنا بھائی، جھاڑو پونچھا برتن دھونا اچھے سے کرتے رہنا۔‘
رتنیش کی جانب سے کمنٹس کیا گیا ’چھوٹا کوہلی آ رہا ہے۔‘
شموریکاٹو نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی ایک روہانسی تصویر شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا ’ہے ویراٹ، تیمور ہیئر‘۔
جبکہ تصویر کے اوپر لکھا گیا تھا ’اس عالمی وبا کے دنوں میں تم کو بچہ لانے کی جرات کیسے ہوئی۔‘
انٹروورٹ نے ویراٹ کی ایک ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کی جس میں وہ بنچ پر بیٹھے بچے کو گلے لگا رہے ہیں، ساتھ لکھا ’سال 2030، ویراٹ کا بیٹا: پاپا کیا کبھی ہم آئی پی ایل ٹرافی جیت پائیں گے۔'
جوڑے کو دنیا سمیت پاکستان سے بھی مبارک بادیں ملتی رہیں۔
نجیب الحسنین نے ان کے نام لکھا ’مبارکاں، لو فرام پاکستان۔‘
ویراٹ کوہلی اور اشوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017 کو شادی کی تھی۔

شیئر: