Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'لڑکے کو سب پتا ہے' ویراٹ کوہلی نے چیلنج جیت لیا

انوشکا اور ویراٹ کوہلی سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں (فوٹو:سوشل میڈیا)
ٹوئٹر ہو فیس بک ہو یا انسٹاگرام۔۔۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک کے بعد ایک نیا چینلج دیکھنے کو مل رہا ہے اور ایسا کیوں نہ ہو، پورا دن گھر میں رہ کر وقت گزارنا اتنا آسان نہیں۔ اسی لیے سوشل میڈیا صارفین اپنی تفریح کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔
اس بار انسٹاگرام پر جو چیلنج بہت وائرل ہو رہا ہے وہ ہے 'Guess the gibberish challenge'
اس چیلنج میں آپ کو کیمرے کی طرف دیکھنا ہوتا ہے اور سکرین پر ایک جملہ ابھرتا ہے جو یوں تو بالکل بے معنی ہوتا ہے مگر اصل میں وہ ایک بامعنی جملے کی بگڑی ہوئی شکل ہوتی ہے۔
آپ کو اصل جملہ بوجھنا ہوتا ہے جس کے لیے صرف 10 سیکنڈ کا وقت ہوتا ہے۔
اس چیلنج پر جہاں سوشل میڈیا صارفین اپنی بوجھنے کی صلاحیت جانچ رہے ہیں وہیں بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی اس چیلنج کا حصہ بن گئیں۔

یہ تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی بھی انڈیا میں لاک ڈاون کی وجہ سے گھر تک محدود ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے قرنطینہ ٹائم کو کوالٹی ٹائم بنانے کے لیے خود کو دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہیں۔
انوشکا شرما جو اداکاری میں تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا ہی چکی ہیں، اس چیلنج میں بھی خود کو بہتر ثابت کرنے کے لیے انہوں نے ایک کے بعد ایک کوشش کی مگر وہ صحیح جملہ بوجھنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ 
جس پر فلم انڈسٹری کے ہدایتکار کرن جوہر نے ان پر جملہ کسا کہ 'وہ اس چیلنج کے لیے بالکل بھی اچھی نہیں۔'
انوشکا شرما نے کرن جوہر کے اس تبصرے کو کافی سنجیدگی سے لیا جب ہی تو کئی بار کوشش کرنے کے بعد بالآخر انہوں نے ایک جملہ بوجھ ہی لیا۔

اس کے بعد انوشکا شرما نے ہار نہ مانی اور پھر سے اس چیلنج  میں خود کو اچھا ثابت کرنے کے لیے کوشش کرنے لگیں۔
جب وہ جملہ بوجھنے کی کوشش کررہی تھیں تو اس دوران ان کے شوہر ویراٹ کوہلی جو انہیں سن رہے ہوتے تھے فوراً ہی اصل جملے کو بوجھ  لیتے تھے۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر اپنے چیلنج کی ایک سیریز شیئر کی اور ویراٹ کوہلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'لڑکے کو سب پتا ہے۔'
اس کے بعد انہوں نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ 'جب میں سوچ رہی ہوتی تھی، لڑکا ویٹ اٹھاتے ہوئے جملہ بوجھ لیتا تھا۔'

شیئر: