Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  غیرملکی پاسپورٹ کی معلومات کا آن لائن اندراج کیسے کرائیں؟ 

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ معلومات کا اندراج آن لائن ہوسکتا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مقیم غیر ملکیوں کے پاسپورٹ کی معلومات کے آن لائن اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹو ئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر بتایا کہ مقیم غیرملکی کے پاسپورٹ کی معلومات کا اندراج صرف کفیل کرے گا جبکہ غیرملکی اپنے اہل خانہ کے پاسپورٹ کا اندراج خود آن لائن کرانے کے اہل ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ متعلقہ شخص ابشر پر اپنے اکاؤنٹ پر جائے پھر ’خدمات’ کی  فہرست میں مذکور ’الخدمات الالکترونیہ‘ آپشن اختیار کرے۔
اس کے بعد الجوازات  کا انتخاب کرے۔ اگلے مرحلے میں ‘تحدیث جواز سفر المقیمین‘ کا انتخاب کرے۔
بعدازاں’البد فی استخدم الخدمہ‘ کو پش کرے۔ آگے چل کر اس بات کی نشاندہی کرے کہ وہ تابع ہے یا اجیر ہے  پھر اس شخص کا انتخاب کرے کہ جس کے پاسپورٹ کی معلومات کا اسے اندراج کرنا ہے۔ 
اس کے بعد ’التالی‘ کا انتخاب کرے لیکن اس کے بعد متعلقہ شخص کی معلومات کے حوالے سے اطمینان حاصل کرلے۔
اگلے مرحلے میں خالی خانے پر کرے پھر ’تحدیث معلومات جوازات السفر‘ پش کرے اور معلومات کی صحت کا اطمینان کرلینے کے بعد اوافق پر اوکے کانشان بنائے اور آخر میں التاکید کا انتخاب کرے۔ اس طرح اندراج کی کارروائی مکمل ہوجائے گی۔

شیئر: