Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت کیا؟

پندرہ دن قبل چین میں رہے تو اس سے آگاہ کرنا ہوگافوٹو: روئٹرز
سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو نئی ہدایت جاری کی ہے ۔
 ہدایت میں کہا گیا ’ اگر وہ مملکت آنے سے 15روز قبل تک چین میں قیام پذیر رہے ہیں تو ایئرپورٹ ، سی پورٹ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر امیگریشن حکام کو اس حوالے سے آگاہ کریں‘۔

 چین سے مملکت پہنچنے والوں کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے فوٹو: ایس پی اے

عاجل ویب سائٹ نے محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے بتایا ’ یہ پابندی کورونا کے نئے وائرس سے بچاﺅ کے لیے مقررہ احتیاطی صحت تدابیر کے تحت لگائی گئی ہے۔ اس کی پابندی سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کو کرنا ہوگی۔ کسی کو استثنیٰ نہیں‘۔
سعودی وزارت صحت نے اس سے قبل امراض سے بچاﺅ اور انسداد کے قومی مرکز کے تعاون سے کرونا کے نئے وائرس کے سدباب کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مقرر کی تھیں۔ چین میں کرونا کے نئے وائرس کے تناظر میں تدابیر ہیں‘۔
 سعودی عرب نے ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر کرونا وائرس کا پتہ لگانے اور متاثرین کے علاج کے لیے سینٹر قائم کیے ہیں۔
 چین سے مملکت پہنچنے والوں کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔کسی بھی مسافر پر شبے کی صورت میں بھی طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔
 

شیئر: