Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں ’عیرف‘ قلعہ سیاحوں میں مقبول کیوں؟ 

  یہ قلعہ 440 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے (فوٹو: عاجل)
 سعودی عرب کے حائل ریجن میں عیرف قلعہ آثار قدیمہ اور سیر و سیاحت کے شائقین میں مقبول ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حائل گورنریٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرعیرف قلعے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ قلعہ 440 مربع میٹر کے رقبے پر بنا پھیلا ہوا ہے۔ 
سعودی شہری اور مقیم غیرملکی عیرف قلعہ دیکھنے کے لیے گروپوں کی شکل میں پہنچ رہے ہیں۔ یہ جدید و قدیم ثقافت کا حسین سنگم ہے۔
سطح مرتفع پر قلعہ بنا ہوا ہے جبکہ اس کے  سامنے نچلے حصے میں عصر جدید کے منصوبے روبہ عمل ہیں۔
یہ قلعہ گیارہویں صدی کے اواخر اور بارہویں صدی کے شروع میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میں دو پل بنے ہوئے ہیں۔ ان سے دشمن کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاتی تھی۔  یہ قلعہ حائل کے اہم تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔

شیئر: