Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیند کی گولیوں سے انسان کو خطرات

اونٹاریو ..... ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ نیند کی گولیوں سے دور رہا جائے کیونکہ انہیں کھانے سے دورے پڑ سکتے ہیں۔شدید بخار ہوسکتا ہے۔ حتیٰ کہ موت کے دہانے پر بھی انسان پہنچ سکتا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق متعدد ٹیبلٹس صحت کیلئے فائدہ مند نہیں ہوتیں۔ ان میں سے ایک چوتھائی انتہائی خطرناک ہیں کیونکہ انکے مابعد اثرات بہت زیادہ ہیں۔ نیند کی بعض گولیوں سے ایسے کیمیکل پیدا ہوتے ہیں جو بعض کھانوں میں بھی پائے جاتے ہیں اور رات کے وقت ان میں اضافہ اور دن میں کمی ہوجاتی ہے۔ کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں محققین نے کہا کہ انہوں نے ایسی 31اقسام کی نیند کی گولیوں کے تجربات کئے ہیں جو مقامی فارمیسیوںمیں دستیاب ہیں۔ ان میں مائع کیپسول کی شکل اور چبا کر کھانے والی ٹیبلٹ شامل ہیں۔
 

شیئر: