Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلقان میتھیمیٹکل اولمپیاڈ 2026: سعودی عرب نے دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا

بلقان میتھیمیٹکل اولمپیاڈ میں 24 ممالک کے 148 طلبہ نے شرکت کی (فوٹو: فیس بک)
سعودی عرب کی نیشنل ٹیم نے 3 سے 8 مئی تک تھیسالونوکی میں ہونے والے بلقان میتھیمیٹکل اولمپیاڈ 2026 میں دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس ایونٹ میں 24 ممالک کے 148 طلبہ نے شرکت کی۔
جدہ کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن کے طالبعلم عبدللہ محمد السقاف نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ مدینہ کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن کے عبدالسلام عبداللہ السلمی نے بھی سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ایسٹرن ریجن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے الیاس شاکر الفراج نے بھی کانسی کا تمغہ جیتا۔
سنہ 2010 میں اس اولمپیاڈ میں شریک ہونے کے بعد مملکت نے اب تک 68 انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں جن میں چار سونے کے تمغے، 14 چاندی کے تمغے، 46 کانسی کے تمغے اور چار سرٹیفیکیٹ شامل ہیں۔
یہ شرکت کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کیمپینین فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کری ایٹیویٹی کی وزارت تعلیم کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کا حصہ ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے طلبہ جامع طور پر تیاری کرتے ہیں جن میں قومی سطح پر مقابلے اور خاص ٹریننگ پروگرام شامل ہیں جنہیں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کی زیرنگرانی رکھا جاتا ہے۔

 

شیئر: