Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، پاکستان میں جمعہ 8 مئی کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی قیمت میں دو ہزار 700 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 762  روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 315 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ریکارڈ ہوئی۔ 
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 293 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کو فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 717 ڈالر ہو چکی ہے۔ 
تاہم دوسری جانب جمعے کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 80 روپےاضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 525 روپے ہو گئی۔ 
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 308 روپے ہو چکی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80.41 ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: