Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض نے ایران پر حملوں کے لیے سعودی فضائی حدود کے استعمال کے دعوؤں کو مسترد کر دیا

سعودی عرب نے ہمیشہ مذاکرات اور علاقائی استحکام پر زور دیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس نے جارحانہ فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ تردید جمعے کو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب علاقائی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور انٹرنیٹ پر ایران کے ساتھ جاری تصادم میں مملکت کے موقف کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔
ایک سعودی سورس نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ ریاض نے ’جارحانہ فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی ہے۔‘
سورس نے مزید کہا کہ مملکت صورتحال کو پُرسکون (ڈی ایسکلیٹ) کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ عناصر مشکوک مقاصد کی خاطر مملکت کے موقف کی گمراہ کن تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
یہ بیانات خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ان نئے سوالات کے دوران سامنے آئے ہیں کہ آیا علاقائی ریاستیں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تصادم میں براہِ راست شامل ہو سکتی ہیں۔
سعودی عرب نے ہمیشہ مذاکرات اور علاقائی استحکام پر زور دیا ہے۔

 

شیئر: