Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم کے سحر آفریں قدرتی مناظر

نیوم معاشی نظام میں تبدیلی کا اہم ستون ثابت ہوگا- فوٹو سبق
نیوم میں سحر آفریں قدرتی مناظر کی دلربا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں-
معروف فوٹو گرافر مارک لوکورنو نے نیوم اور بحر احمر کے چمکدار سمندر کی تصاویر پیشہ ورانہ انداز سے لے کر ناظرین کے حوالے کردی تھیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیوم  کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’لیجئے نیوم اور بحراحمر کے شفاف پانی اور ان کے سحر آفریں قدرتی مناظر کی تصاویر دیکھیے- 468 کلو میٹر پر پھیلے ہوئے ششدر و حیران کرنے والے ساحلوں کو تصاویر کی مدد سے دریافت کیجیے-‘

یہ سعودی عرب  میں 26500 مربع کلو میٹر کے رقبے پر تیار کیا جارہا ہے- فوٹو سبق

نیوم پروجیکٹ دنیا کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے- سعودی عرب کے شمال مغرب میں 26500 مربع کلو میٹر کے رقبے پر تیار کیا جارہا ہے-
نیوم منصوبہ سعودی عرب کے معاشی نظام میں تبدیلی کا اہم ستون ثابت ہوگا- اس سے قومی آمدنی کے وسائل میں تنوع پیدا ہوگا-
نیوم میں مختلف اقتصادی شعبے انوکھے اور اچھوتے منصوبے قائم کیے جائیں گے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: