Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کی7 سالہ مارشل آرٹس فائٹر کا ورلڈ ریکارڈ

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی  کی رہائشی 7سالہ مارشل آرٹس فائٹر فاطمہ نسیم نے کہنی ٹارگٹ پر مارنے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی شورتی ایس کا ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں سے 211 مرتبہ کہنی مارنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک منٹ میں 242 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا۔
گنیز ورلڈ بک انتظامیہ نے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنی ویبسائٹ پر جاری کر دی ہیں۔
فاطمہ نسیم مارشل آرٹس کی کھلاڑی ہیں اور بڑے ہوکر ملک کی نمائندگی کرنا چاہتی ہیں۔

شیئر: