Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پہلا کلچرل ڈیٹا بیس

وزارت نے ڈیٹا بیس کے لیے پورٹل جاری کیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں ثقافتی سرگرمیوں سے تعلق رکھنے والوں کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔
وزارت نے ڈیٹا بیس کے لیے پورٹل جاری کیا  ہے۔ لوگو ں سےکہا گیا ہے کہ وہ اپنا پروفیشنل اور پرسنل بائیو ڈیٹا کا اس پر اندراج کرائیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت ثقافت پورے ملک میں مختلف قسم کے ثقافتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ان کی تخلیقات سے متعلق تمام معلومات جمع کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

 اپنی نوعیت کا  پہلا ثقافتی ڈیٹا  بیس کئی مراحل میں مکمل ہوگا(فوٹو ایس پی اے)

فلموں، زبان ، ترجمے، نشرواشاعت، کتابوں، موسیقی، تھیٹر، اداکاری، ادب، بصری آرٹ، ملبوسات، لائبریریوں، تاریخی ورثے، عجائب گھروں، تعمیراتی فن، ڈیزائن اور کھانا بنانے کے ہنر اور ان سے تعلق رکھنے والے فن کاروں، ہنرمندوں اور دانشوروں سے متعلق معلومات جمع ہوں گی۔ 
وزارت ثقافت چاہتی ہے کہ مختلف ثقافتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے سے استفادہ کریں اور پورے ملک میں علمی، لسانی، نشریاتی، ادبی، تعمیراتی وغیرہ فنون ترقی کریں- اس حوالے سے قائم این جی اوز ایک دوسرے سے  رشتے استوار کریں۔ 
 مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلاث قافتی ڈیٹا ہوگا اور کئی مراحل میں مکمل ہوگا۔ 
وزارت ثقافت سعوی عرب کی ثقافتی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ موثر رابطے کی سکیمیں تیار کررہی ہے۔ یہ ہدف اسی وقت حاصل ہوسکے گا جب سب کے بارے میں بنیادی معلومات جمع ہوجائیں۔ 

شیئر: