Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ہوا کا معیار جانچنے کے لیے 80 سٹیشن

7 ستمبر کو ہر سال صاف ہوا کا عالمی دن منایا جاتا ہے(فوٹو اخبر 24)
 سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مملکت کے شہروں میں آب و ہوا کا معیار جانچنے کے لیے 80 سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات نے کہا ہے کہ سعودیعرب میں  صاف ہوا کی نگرانی کے لیے 80 سٹیشن قائم  ہیں- ان میں سے 66 باقاعدہ عمارتوں میں ہیں جبکہ 14 متحرک سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

 دنیا میں 92 فیصد آبادی آلودہ ہوا کا شکار ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ دنیا میں 92 فیصد آبادی آلودہ ہوا کا شکار ہےجس کی وجہ سے ہر سال 70 لاکھ اموات ہورہی ہیں۔ 
یاد رہے کہ 7 ستمبر کو ہر سال صاف ہوا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس سال اس کا سلوگن ’نیلےآسمان کی خاطر‘ ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھی صاف ہوا کا عالمی دن اسی عنوان کےتحت منا رہا ہے۔

شیئر: