Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کے ٹرانسفر کے لیے ضوابط کیا ہیں؟

جرمانے گاڑی کے ٹرانسفر میں رکاوٹ بنیں گے(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑی کے ٹرانسفر کے ضوابط جاری کیے ہیں۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ گاڑی کی فروخت مکمل کرنے کے لیے کیا کارروائی درکار ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اگر گاڑی کے خریدار کے ذمے ٹریفک خلاف ورزیاں ہوں تو گاڑی کا ٹرانسفر اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک وہ خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا نہ کردے۔

محکمہ ٹریفک نے گاڑی کے ٹرانسفر کے ضوابط جاری کیے ہیں۔(فوٹو عاجل)

 مقامی شہری نے  ٹوئٹر پر محکمہ ٹریفک سے دریافت کیا تھا کہ گاڑی خریدنا چاہتا ہوں۔ سودا بھی کرلیا ہے تاہم میرے ذمے ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ہیں آیا یہ جرمانے گاڑی کے ٹرانسفر میں رکاوٹ بنیں گے یا جرمانوں کے ہوتے ہوئے بھی گاڑی اپنے نام کراسکوں گا؟ 
محکمہ ٹریفک نے اس حوالے سے واضح  کیا ہے کہ جب تک جرمانے ادا نہیں ہوں گے تب تک گاڑی ٹرانسفر نہیں ہوگی۔ 

شیئر: