Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک قوانین کی پابندی پر نقد انعام اور گاڑیاں

قوانین کی پابندی کرنے والے فائدے میں رہیں گے۔ فوٹو سوشل میڈیا
سعودی محکمہ ٹریفک نے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام شروع کردیا ہے۔ اس سے قوانین کی پابندی کرنے والے فائدے میں رہیں گے۔
 الوطن اخبارکے مطابق محکمہ ٹریفک نے شاہراہوں کی سلامتی کے قومی مرکز کے اشتراک سے ٹریفک کو خلاف ورزیوں سے پاک بنانے کے لیے نئی روایت یہ قائم کی ہے کہ سادہ وردی میں ٹریفک اہلکار جگہ جگہ تعینات ہیں ۔ انہیں یہ مہم تفویض کی گئی کہ فیلڈ میں اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ ٹریفک ضوابط کی زیادہ پابندی کون لوگ کررہے ہیں۔

پتہ لگایا جائے کہ ٹریفک ضوابط کی زیادہ پابندی کون لوگ کررہے ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی 

عام طور پر ایسے سگنلز جہاں پرٹریفک خلاف ورزیاں پکڑنے کے لیے کیمرے نصب ہوتے ہیں وہاں سب ہی ٹریفک ضوابط کی پابندی کرتے ہیں تاہم وہ مقامات جہاں کیمرے نصب نہیں ہیں وہاں کئی لوگ دائیں بائیں دیکھ کر سگنلز توڑنے،حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے،اوور ٹیک کرنے ،زگ زیگ انداز میں گاڑی چلانے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے۔
 ایسے مقامات پر ضوابط کی پابندی کرنے والوں کو ممکن ہے کہ 500 ریال کا انعام مل جائے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ٹریفک ضوابط کی پابندی کرنے والوں کے لیے جو 10گاڑیا ں بطور انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سے کوئی ایک گاڑی قرعہ انداز میں ان کے نام پر نکل آئے۔

ٹریفک ضوابط کی پابندی کرنے والوں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہےفوٹو الوطن 

محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد البسامی نے بتایا کہ ہمارے اس پروگرام کا مقصد ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین کی آگہی پیدا کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ڈرائیور حضرات ٹریفک کے حوالے سے مثالی رویہ اپنائیں۔ وجہ یہ ہے کہ 85فیصد ٹریفک حادثات ڈرائیور حضرات کی غلط روش کی وجہ سے ہورہے ہیں۔
جنرل میجر جنرل محمد البسامی کے مطابق محکمہ ٹریفک 90 روزہ ٹریفک آگہی مہم مملکت بھر میں چلائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مہم ترغیب اور سزا کے اصول پر مبنی ہے۔ اس سے ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی۔
 

شیئر: