Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اہلیہ کا موبائل فون چیک کرنا جرم‘

بالغ اولاد کا موبائل یا کمپیوٹر چیک کرنا بھی جرم شمار ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)
 سعودی وکیل نایف آل منسی نے کہا ہے کہ اہلیہ کا موبائل چیک کرنا جرم ہے۔ کوئی بھی شوہر اس کا مجاز نہیں۔ قانون نے ایسا کرنے کو جرم قرار دے رکھا ہے۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق آل منسی نے اپنی بات کی واضح کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن کرائم قانون کی دفعہ 3 میں بتایا گیا ہے کہ شوہر یا بیوی کسی کا بھی موبائل چیک کرنا جرم ہے۔ کمپیوٹر سیٹس اور سمارٹ آلات کو چیک کرنا منع ہے اور قانون میں یہ حرکت جرم شمار کی جاتی ہے۔

 نابالغ اولاد کے موبائل فونز چیک کرنا جرم نہیں ہے (فوٹو: اے ایف پی)

 الاخباریہ کے پروگرام ‘الراصد‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وکیل کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شوہر اپنی اہلیہ کا موبائل چیک کرے گا اور ان کے خلاف یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔  
سعودی وکیل نے مزید بتایا کہ اگر اپنی بالغ اولاد میں سے کسی کا موبائل، سمارٹ آلات یا کمپیوٹر چیک کیا گیا تو یہ بھی جرم شمار ہوگا تاہم نابالغ اولاد کے موبائل فونز چیک کرنا جرم نہیں ہے۔

شیئر: