Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پر کنسرٹس کہاں کہاں ہوں گے؟

اماراتی گلوکارہ احلام بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ تفریحات نے مملکت کے 90 ویں یوم وطنی (نیشنل ڈے) کے موقع پر پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ ریاض، دمام اور جدہ تین شہروں میں کنسرٹ ہوں گے۔  
اخبار 24 کے مطابق منگل 22 ستمبر کو سعودی فن کار راشد الماجد اور اصیل ابوبکر دمام کے گرین ہال میں پروگرام کریں گے جبکہ 23 ستمبر کو ریاض میں ماجد المہندس اور 25 ستمبر کو رابع صقر کنگ فہد کلچرل سینٹر میں پروگرام کریں گے۔

ریاض، دمام اور جدہ  میں کنسرٹ ہوں گے۔ (فوٹو اخبار 24) 

جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں 5 تقریبات ہوں گی اس کی شروعات منگل 22 ستمبر سے ہوں گی۔ اماراتی گلوکارہ احلام اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔ بدھ 23 ستمبر کو عبادی الجوہر اور دالیا مبارک جمعرات 24 ستمبر کو انغام  اور تامر عاشور جبکہ  جمعہ 25 ستمبر کو محمد حماقی  پروگرام کریں گے۔ 
کنسرٹس کا اختتام 26 ستمبر کو عمرو دیاب کے پروگرام سے ہوگا۔ 

شیئر: