Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الربع الخالی صحرا کے حیرت انگیز مناظر کی تصاویر

صحرا 6 لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے- فوٹو: العربیہ
سعودی فوٹو گرافر نے ’الربع الخالی‘ صحرا کے حیرت انگیز مناظر کی تصاویر پیش کی ہیں۔ الربع الخالی صحرا پوری دنیا میں منفرد جغرافیائی شکل و صورت والا ایسا صحرا ہے جسے دریافت کرنا جان کو جوکھم میں ڈالنا ہے۔ 
العربیہ نیٹ  کے مطابق سعودی فوٹو گرافر دشن الشہرانی نے بتایا کہ تین برس قبل بیشہ فوٹو گرافی کلب قائم کیا تھا- تب سے مہینے میں دو دن اپنے دوستوں اور صحرا کے شیدائیوں کے ہمراہ الربع الخالی جاتا ہوں۔ دوست ایسے ہیں جو صحرا کے راستوں میں دسترس رکھتے ہیں۔ میرے یہ  ساتھی جدید ٹیکنالوجی ثریا موبائل سیٹ، لاسلکی آلات سے لیس رہتے ہیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ الربع الخالی صحرا میں جانا جان کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ یہ خطرہ مہم جوئی، صحرا، اس کے ریتیلے پہاڑوں اور چٹانوں کے حسن کو ریکارڈ  کرنے کے لیے  مول لیا۔ 

موسم سرما میں درجہ حرارت 7 منفی  سینٹی گریڈ سے نیچے رہتا ہے- فوٹو العربیہ

الشہرانی نے کہا کہ الربع الخالی صحرا دنیا کے بڑے صحراؤں میں سے ایک ہے۔ یہ تقریبا 6 لاکھ مربع کلو میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ لگ بھگ ایک ہزار کلو میٹر لمبا اور 500 کلو میٹر چوڑا ہے۔ 
الربع الخالی صحرا ریت کے ٹیلوں کا دوسرا نام ہے۔ یہاں ریت کے بعض ٹیلے متحرک رہتے ہیں جبکہ بعض اپنی جگہ قائم ہیں۔ بعض  کی شکل گھوڑے کی دلکی چال کی شکل کے ہیں جبکہ کئی گنبدوں کی شکل کے اور بعض لمبوترے ہیں۔ مغرب میں بعض ٹیلے 1500 فٹ اونچے ہیں۔ بعض مشرق میں 500 فٹ، جنوب مغرب میں  2 ہزار فٹ اور شمال میں 1500 فٹ تک اونچے ہیں۔  


موسم گرما میں درجہ حرارت 40 سے 50 سینٹی گریڈ تک رہتا ہے- فوٹو العربیہ

الربع الخالی کی آب و ہوا موسم گرما میں سخت گرم اور موسم سرما میں ٹھنڈی ہوتی ہے۔ بارشیں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ یہاں ریت کے طوفان سال بھر چلتے رہتے ہیں۔ موسم گرما میں درجہ حرارت 40 سے 50 سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔ کبھی کبھار 60 سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جاتا ہے۔ موسم سرما میں درجہ حرارت 7 منفی  سینٹی گریڈ سے نیچے رہتا ہے۔ 
الربع الخالی صحرا موسمی حالات کے حوال سے دنیا کا دشوار ترین صحرا ہے لیکن یہاں بھی زندگی کے آثارنظر آتے ہیں۔ مکڑیاں، کترنے والے جانور، پودے، خرگوش، نقل مکانی کرنے والے پرندے اور رینگنے والے جانور رہتے ہیں- سعودی حکومت یہاں شکار پر پابندی لگائے ہوئے ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: