Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سفر کے لیے آن لائن اجازت نامہ کیسے؟

سعودی وزارت داخلہ نےا طریقہ کار جاری کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے بیرون ملک جانے کے لیے اجازت نامے کے حصول کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
 یہ طریقہ کار منگل 15 ستمبر سے سفری پابندیاں جزوی طور پر ہٹانے کے فیصلے کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے اس میں  بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری ملک سے باہر جانے کا اجازت نامہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ سعودی شہری اجازت نامہ آن لائن حاصل کرنے کے لیے ابشر ویب سائٹ  پر جائیں۔ 
’خدماتی‘ کا بٹن اور پھرالجوازات (محکمہ پاسپورٹ) کو پش کریں۔ 
مرکز الرسائل و طلبات (پیغامات اور درخواستوں کے مرکز) کے خانے کا انتخاب کرکے معلومات درج کریں۔ 
محکمہ پاسپورٹ کا انتخاب کریں پھر استثنائی سفر اجازت نامہ سروس پر جائیں اور سفر کے لیے مطلوبہ دستاویزات منسلک کرنے کے بعد درخواست پیش کریں۔  
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا  کہ باہر جانے کا اجازت نامہ  مخصوص زمروں کے لیے ہے۔
سرکاری مہم پر مامور سرکاری ملازم (شہری و فوجی)  
بیرون ملک سفارتخانوں، قونصل خانوں اور اتاشیوں کے کارکنان، علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے ملازم، ان کے اہل خانہ اور متعلقین۔ 
بیرون مملکت سرکاری، نجی یا بغیر منافع والے اداروں کے مستقل ملازم اور مملکت کے باہر تجارتی اداروں یا کمپنیوں میں ملازمین کی خصوصیات رکھنے والے کارکن۔ 
تجارتی اور صنعتی کام نمٹانے کے لیے سفر پر مجبور سرمایہ کار، ایکسپورٹ، مارکیٹنگ یا سیلز کے وہ ڈائریکٹر جنہیں اپنے کلائنٹس سے ملاقاتیں ضروری ہوں۔ 
بیرون ملک علاج کے لیے سفر پر مجبور وہ مریض جن کے پاس میڈیکل رپورٹیں ہوں خصوصا کینسر کے مریض اور پیوند کاری کے حاجت مند۔

باہر جانے کا اجازت نامہ  مخصوص زمروں کے لیے ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

سکالر شپ اور اپنے خرچ پر تعلیم پانے والے طلبہ، میڈیکل فیلو شپ پروگراموں میں تربیت لینے والے وہ شہری جنہیں تعلیم یا تربیت کے لیے ان ممالک کا سفر ضروری ہو جہاں وہ تعلیم حاصل کررہے ہیں یا تربیت لے رہے ہیں- یہی اصول ان کے ہمراہیوں پر بھی لاگو ہوگا۔ 
انسانی مسائل سے دوچار افراد ، خاص طور پر وہ سعودی شہری مرد یا خاتون جو بیرون مملکت مقیم اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے جانا چاہتے ہوں- یا ایسے شہری جن کے شوہر، بیوی یا ماں باپ میں سے کسی ایک یااولاد میں سے کسی ایک بیرون ملک انتقال ہوگیا ہو۔
بیرون مملکت مقیم افراد اور ان کے وہ ہمراہی جن کے پاس مملکت سے باہر قیام کا ثبوت ہو۔ 
بین الاقوامی اور علاقائی سپورٹس سرکاری سپورٹس پروگراموں کے شرکا۔ اس میں کھلاڑی اور سپورٹس کلب کے تکنیکی اور انتظٓامی عملے کے افراد شامل ہوں گے۔ 

شیئر: