Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کا حصول، روس کیساتھ معاہدے پر دستخط

دنیا بھر میں 165 کمپنیاں ویکسین کی دوڑ میں شریک ہیں(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب نےکورونا ویکسین کے حصول کے لیے روس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی کیمیکل ہو لڈنگ گروپ اور روسی انویسٹمنٹ فنڈ نے معاہدے پر دستخط  کیے ہیں۔  
 سعودی کیمیکل ہولڈنگ گروپ کی دوا ساز کمپنی ’اجا فارما‘ اور سعودی انٹرنیشنل بزنس لمیٹڈ کمپنی (سٹکو فارما)  نے روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس کے بموجب روس، سعودی عرب کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔ 
مفاہمتی یادداشت میں یہ بات شامل ہے کہ روسی انویسٹمنٹ فنڈ اور سعودی کیمیکل ہولڈنگ گروپ مملکت میں ویکسین تیار کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کی منظوری حاصل کریں گے۔ 

چھ ویکسین کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔( فوٹو سوشل میڈیا)

  روس کا کہنا ہےکہ وہ سعودی عرب سمیت متعدد ملکوں کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔ 
یاد رہے کہ روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل کیرل دیمترت نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور روس نے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز سے متعلق اصولی معاہدہ کیا ہے۔ امارات سے بھی اس حوالے سے بات طے پاگئی ہے۔  
گزشتہ ماہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کیا تھا کہ روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے جو کہ وائرس کے خلاف ’دیرپا ایمونٹی‘ پیدا کرتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک جائزے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 165 کمپنیاں ویکسین کی دوڑ میں شریک ہیں اور ان میں سے چھ کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔

شیئر: