Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس نے کورونا ویکسین تیار کر لی: پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کو اعلان کیا کہ روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے جو کہ وائرس کے خلاف ’دیرپا ایمونٹی‘ پیدا کرتی ہے۔
پوتن نے حکومتی وزرا کے ساتھ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی کانفرنس میں کہا کہ ’ آج صبح دنیا میں پہلی مرتبہ کورونا ویکسین روس میں رجسٹرڈ ہوئی۔‘
’ میری ایک بیٹی کو یہ ویکسین دی گئی اور اس طرح وہ اس تجربے میں شریک ہوئی۔‘

 

روس جلد کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی سخت کوشش کر رہا تھا اور اس مہینے کے شروع میں کہا تھا کہ ویکیسن کی بڑے پیمانے پر تیاری چند ہفتوں میں شروع ہوگی۔
گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت نے روس پر زور دیا تھا کہ وہ ویکسین کی تیاری میں طے شدہ طریقہ کار اور گائیڈ لائنز کی پابندی کرے۔
عالمی ادارہ صحت نے زور دیا تھا کہ روس روز ویکسین تیار کرنے کے لیے ان تمام مراحل سے گزریں جو ایک محفوظ ویکسین کے لیے ضروری ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک جائزے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 165 کمپنیاں ویکسین کی دوڑ میں شریک ہیں اور ان میں سے چھ کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں