Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ایرانی ہتھیاروں کی سمگلنگ، حوثی سیل گرفتار

ایران سے تربیت حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔( فائل فوٹو اے ایف پی)
یمنی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ  یمن میں ایرانی ہتھیاروں کی سمگلنگ کرنے والے حوثی سیل کے ارکان کو پکڑا گیا ہے۔
عرب نیوز نے یمنی وزیر اطلاعات معمر الا ریانی کے حوالے سے بتایا کہ سیل کے ارکان نے ایران سے تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ اعترافی بیان ایران کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے سیل کے ارکان کے اعتراف سے اس کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ حوثی باغی سٹاک ہوم معاہدے سے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
یمنی وزیر اطلاعات دسمبر 2018 میں متحارب دھڑوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کا حوالے دے رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے حوثیوں کو مسلسل مسلح کیا جا رہا ہے جو بین االاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ’ سیل کے ارکان نے ایرانی ہتھیاروں کی سمگلنگ کے ساتھ سعودی عرب میں شہری اہداف اور بحیرہ احمر میں  بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہوددیدہ، سلیف اور  راس ایسا بندرگاہوں کو استعمال کیا ہے‘۔
یمنی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ’ تہران کی دہشت گرد سرگرمیاں رکوانے کے لیے اس پر دباو ڈالنا لازمی ہے‘۔
انہوں نے ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
 

شیئر: