Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب ہمارے دلوں میں بستا ہے‘

چینی سفیر نے ٹوئٹر پر اپنی  اہلیہ کے ساتھ تصویرشیئر کی ہے
سعودی عرب میں متعین چینی سفیر اور ان کی اہلیہ نے سعودی عرب نے 90 ویں قومی دن  پر اپنے دوست ملک سعودی عرب اور اس کے عوام سے محبت کا اظہار منفرد انداز میں کیا ہے۔
  چینی سفیر نے سبز مفلر کی جبکہ ان کی اہلیہ نے سبز گلوبند پہن کر مملکت سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق چینی سفیر جو چادر گلے میں ڈالے ہوئے ہیں اس پر عربی میں تحریر ہے کہ الوطن فی قلوبنا (وطن عزیز ہمارے دلوں میں بستا ہے)۔ 
چینی سفیر نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر اپنی  اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر کے ساتھ خوبصورت کیپشن تحریر کیا۔ انہوں نے لکھا  کہ ’ہم آپ کی خوشی میں خوش اور ہمیں اپنی دوستی اور مشترکہ وژن پر فخر ہے‘۔ 
ریاض میں متعین چینی سفیر نے اس سے قبل اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے لیے سعودی عرب کے مالی تعاون پر قدرومنزلت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کے فروغ کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں یکجہتی کے مظاہرے اور معیشت کی بحالی کے حوالے سے جی 20 کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو گرانقدر سمجھتے ہیں‘۔ 
 

شیئر: