Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحا کمشنری میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ

دنیا بھر میں گرمی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔(فوٹوسوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں شمالی حدود ریجن کی کمشنری رفحا نے موسم گرما کے دوران دنیا بھر میں گرمی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
رواں سال دوسری بار دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

دوسری بار دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمیاتی امور کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹوئٹر پر بتایا کہ گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران رفحا کشمنری میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.7 سینٹی گریڈ رفحا میں ریکارڈ کیا گیا۔ 
انہوں نے کہا کہ 60 دن قبل بھی رفحا کا نام دنیا کے گرم ترین علاقے کے طور پر سامنے آیا تھا۔ اس وقت رفحا میں درجہ حرارت  50 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

شیئر: