Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سعودی بیوی کے نام نقل کفالہ کرا سکتا ہے؟

 محکمہ پاسپورٹ کے لیڈیز سیکشن سے رجوع کرنا ہوگا۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی بیوی کے نام نقل کفالہ کے امکان اور شرائط  کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ایک غیرملکی نے استفسار کیا تھا کہ کیا وہ اپنی سعودی بیوی کے نام کفالہ ٹرانسفر کرا سکتا ہے جبکہ اقامے کی میعاد بھی ختم ہوچکی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نقل کفالہ ممکن ہے۔ شرط یہ ہے کہ آجر دستبرداری کا لیٹر فراہم کرے۔ سعودی بیوی کو نقل کفالہ کے لیے محکمہ پاسپورٹ کے لیڈیز سیکشن سے رجوع کرنا ہوگا۔ 
دریں اثنا سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ نطاق کے حوالے سے سعودی خواتین کی غیرملکی اولاد کے ساتھ  سعودیوں جیسا معاملہ کیا جائے گا۔ 

سعودی خواتین کی غیرملکی اولاد  سے سعودیوں جیسا برتاو ہوگا( فوٹو سوشل میڈیا)

 وزارت افرادی قوت سے مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ کیا نجی ادارے میں سعودی خاتون کے غیرملکی بیٹے کو سعودی جیسا مانا جائے گا یا معاملہ مختلف ہوگا؟ 
وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر پر اس کے جواب میں کہا کہ ’نطاقات کے سلسلے میں نجی اداروں نے سعودی ماؤں کے غیر ملکی بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ سعودی جیسا معاملہ ہوگا۔
سعودی ماں کی غیرملکی اولاد یا بیٹے کو ایک ہی شمار کیا جائے گا۔ انہیں ان پیشوں میں بھی ملازمت کی اجازت ہوگی جو سعودیوں کے لیے خاص کردیے گئے ہیں۔

شیئر: