Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانہ اتوار سے ویزا درخواستیں وصول کرے گا

رجسٹرڈ میڈیکل سینٹر سے  پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔(فوٹو ٹوئٹر)
بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانہ اتوار 27 ستمبر سے ویزے کے لیے کارروائی شروع کرے گا۔
سفارتخانے میں رجسٹرڈ ایجنسیوں کے ذریعے ویزوں کی توسیع اور منسوخی کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔  
اخبار 24 کے مطابق ڈھاکا میں سعودی سفارتخانے  نے بیان میں کہا کہ ویزے کے امیدواروں کو بنگلہ دیشی حکومت کے یہاں رجسٹرڈ میڈیکل سینٹر سے  پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ ایسے امیدوار کو ہی ویزا دیا جائے گا جو کورونا وائرس سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔
  ٹیسٹ کی کارروائی کا دورانیہ مملکت پہنچنے تک 48 گھنٹے سے زیادہ کا نہ ہو۔ اس حوالے سے سعودی ائیر پورٹس پر سفری کارروائی کے دورانیے کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ 
سعودی سفارتخانے سے ملازمت کے خواہاں اور خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) کے ان ویزوں کے بارے میں دریافت کیا گیا جن کی میعاد سفری پابندیوں کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے۔
سفارتخانے کے مطابق مقررہ ضوابط اس حوالے سے نافذ کیے  جائیں گے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: