Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نئی سی پورٹ فیسیں کیا ہیں؟

فیس میں اضافے پر عملدرآمد یکم جنوری 2021 سے ہوگا- فوٹو اخبار 24
سی پورٹس پبلک اتھارٹی  نے سعودی بندرگاہوں سے آمد ورفت پر مسافروں سے لی جانے والی فیس تبدیل کردی- 10 ریال کے بجائے فی مسافر 50 ریال وصول کیے جائیں گے اور عمل درآمد یکم جنوری  2021 سے ہوگا-
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کی کسی بھی بندرگاہ پر کسی بھی سائز کے جہازسے فی وزٹ کی فیس سو ریال اور روانگی فیس بھی سو ریال ہوگی-
گاڑیوں اور خود کار مشینوں سے فیس 140 ریال وصول کی جائے گی- بشرطیکہ ان کا وزن 3 ٹن سے کم ہو- ماضی میں تین ٹن سے کم وزنی خودکار مشین اور گاڑی کی فیس سو ریال ہوتی تھی-  تین ٹن سے دس ٹن تک والی گاڑی اور خودکار مشین کی فیس ڈیڑھ سو ریال کے بجائے دوسو ریال وصول کی جائے گی-
10 ٹن سے چالیس ٹن تک وزنی گاڑی اور مشین کی فیس 400 ریال کے بجائے 450 ریال کردی گئی ہے جبکہ 40 ٹن سے  زیادہ وزنی مشین پر ایک ہزار ریال کے بجائے 1350 ریال وصول کیے جائیں گے-
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: