Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کن علاقوں میں جمعرات کو بارش متوقع

مشرقی ریجن کے جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔(فوٹو سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات یکم اکتوبر کو سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس کا سلسلہ مدینہ منورہ تک پھیل جائے گا جبکہ مشرقی ریجن کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

مشرقی ریجن کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

محکمہ موسمیات نے بیان میں مزید کہا کہ ریاض اور مشرقی ریجن کے جنوبی علاقوں میں جمعرات کو گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہوائیں جنوب مغرب سے شمال مغرب کی جانب فی گھنٹہ 38 کلو میٹر کی رفتار سے چلیں گی۔ سمندر میں دو میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔ خلیج عرب میں ہوائیں جنوب مشرق سے مشرق کی طرف 36 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے چلیں گی جبکہ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔ 
دریں اثنا مکہ مکرمہ میں بدھ  کو موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بارش کی ویڈیو کلپس وائرل ہوگئیں۔ 

شیئر: