Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں مویشیوں کو لاغر کرنے والی عجیب بیماری

’بیماری مویشیوں میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں جانور ہلاک ہو رہے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
جازان ریجن کی ابوعریش کمشنری کے مزارعین نے کہا ہے کہ علاقہ میں مویشیوں کو ایک عجیب و غریب بیماری لاحق ہوگئی ہے جس کے باعث وہ لاغر ہوجاتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’یہ بیماری بکریوں خاص طور پر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں جانور ہلاک ہو رہے ہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت زراعت کے ماہرین کو ایک ہفتہ پہلے اطلاع دی گئی جس پر ایک ٹیم نے بیمار مویشیوں کا معائنہ کیا اور خون کے نمونے لیے تھے۔
وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’بیمار مویشیوں کا معائنہ کرنے اور خون کا ٹیسٹ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ جانوروں کو متعدی بیماری لگی ہے‘۔
’یہ پھیپڑوں کو متاثر کرنے والی بیماری ہے جو بہت تیزی سے دوسرے جانوروں کو بھی لگ سکتی ہے‘۔
’یہ متعدی بیماری بکریوں کو خاص پر لاحق ہوتی ہے اور یہ مشرق وسطی میں  عام ہے، ایک سے دوسری بکری میں بیماری کی منتقلی کا امکان سو فیصد ہے جبکہ اس کی وجہ سے ہلاکت کا امکان 60 سے سو فیصد ہے‘۔

’ایک جانور سے دوسرے جانور تک بیماری کی منتقلی کا امکان سو فیصد ہے‘ ( فوٹو: سبق)

وزارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’یہ بیماری سعودی عرب میں عام نہیں تھی اس لیے اس کا علاج سردست نہیں ہے تاہم اس کا انتظام کیا جا رہا ہے‘۔
وزارت نے مزارعین کو ہدایت کی ہے کہ ’متاثرہ بکریوں کو الگ کیا جائے اور ان کے بارے میں وزارت کو اطلاع کی جائے تاکہ علاج دستیاب ہوتے ہی فوری فراہمی ممکن ہوسکے‘۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: