Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ عمرہ زائرین کے چھ گروپوں کا خیرمقدم

عمرہ زائرین میں کوئی بھی کورونا کا مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ محدود عمرے کے پروگرام پر کامیابی سے عمل جاری ہے۔ اب تک 24 ہزار افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں۔  زائرین میں کوئی بھی کورونا کا مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے کہا کہ عمرہ سیزن کے پہلے مرحلے میں چار نکاتی سکیم پر نظر رکھی گئی جو وائرس سے بچاؤ، گروپ، آگہی اور صفائی و سینیٹائزنگ پر مشتمل تھی۔ 
جنرل پریذیڈنسی نے بیان میں مزید کہا کہ مسجد الحرام کے زائرین کا استقبال سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

  زائرین کا استقبال سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ کیا جارہا ہے (فوٹو: ٹوئٹر وزات حج)

وزارت حج و عمرہ کے تیار کردہ پروگرام کے مطابق مسجد الحرام کے دروازے مرحلہ وار کھولے جارہے ہیں۔ 
جنرل پریذیڈنسی روزانہ عمرہ زائرین کے چھ گروپوں کا خیر مقدم کررہی ہے۔ محدود عمرہ پروگرام چار مرحلوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ اداروں نے پہلے مرحلے میں روزانہ چھ ہزار زائرین کو عمرے کی اجازت دی ہے۔ ہر گروپ کو طواف اور سعی سمیت عمرہ کے تمام مراحل مکمل کرنے کے لیے تین گھنٹے دیے جارہے ہیں۔

شیئر: