Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی علاقے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام

حوثی ملیشیا سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔ فوٹو: الریاض
سعودی فضائیہ نے ملک کے جنوبی علاقے کو بارودی ڈرون سے نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’ایران نواز حوثی ملیشیا نے آج ہفتہ کو علی الصباح دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون روانہ کیا تھا۔‘
’حوثی باغیوں نے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، سعودی فضائیہ نے ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے۔‘
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی باغی سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو مسلسل نشانہ بنانے کی مذموم کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔‘
’ان کے تمام ڈرون اور میزائل کا نشانہ شہری آبادی اور نجی و سرکاری املاک ہیں۔‘
’حوثی ملیشیا کی یہ مذموم کوششیں اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔‘
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: