Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو بینکوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ایک دن کے لیے معطل

’دونوں بینکوں نے کہا ہے کہ ایک اہم اور بنیادی اعلان ہونے جا رہا ہے‘ ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی شیئرز مارکیٹ میں دو مقامی بینکوں کے مطالبے پر ان کے شیئرز کی خرید و فروخت معطل کردی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تدال آل شیئرز انڈیکس نے کہا ہے کہ ’بینک الاہلی ( این سی بی) نے مطالبہ کیا ہے کہ آج اتوار کو ایک دن کے لیے ان کے شیئرز کی خرید و فروخت روک دی جائے‘۔
تداول نے کہا ہے کہ ’تداول کے ضوابط کے مطابق بینک کے کہنے پر اس کے تمام شیئرز کی خرید و فروخت روک دی گئی ہے‘۔
’بینک نے اپنے شیئرز کی خرید و فروخت روکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک اہم اور بنیادی بات کا اعلان ہونے والا ہے‘۔
تداول آل شیئرز انڈیکس نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں اسی طرح کا مطالبہ سامبا بینک نے بھی کیا ہے‘۔
’سامبا بینک نے ایک دن کے لیے اپنے شیئرز کی خرید و فروخت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اہم اور بنیادی اعلان متوقع ہے‘۔

شیئر: