Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پٹرول 91 اور 95 کی قیمتوں میں کمی

پٹرول 91 ایک ریال 44 ھللہ میں دستیاب ہوگا (فوٹو عاجل)
سعودی آرامکو نے سنیچر کی رات اکتوبر کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ پٹرول 91 اور 95 کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتیں 11 اکتوبر سے لاگو ہوں گی۔ اتوار گیارہ اکتوبر سے پٹرول 91  ایک ریال 44 ھللہ میں دستیاب ہوگا جبکہ یہ ستمبر میں ایک ریال 47 ھللہ میں فروخت ہورہا تھا۔
پٹرول 95 جو ستمبر میں ایک ریال 63 ھللہ میں دستیاب تھا اب اس کی نئی قیمت ایک ریال 59 ھللہ مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل اور مٹی تیل کےسابقہ نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔(فوٹو عاجل)

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 52 ھللہ فی لٹر اور مٹی تیل کی قیمت 70 ھللہ فی لٹر ہوگی۔سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جا تا ہے۔
واضح رہے کہ آرامکو ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول کے نرخوں پر نظرثانی کرتی ہے اور اس کا اطلاق ہر ماہ کی گیارہ تاریخ سے کیا جاتا ہے۔

شیئر: