Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹارٹ حالت میں کھڑی کار چور لے اڑا

سٹارٹ حالت میں گاڑی چھوڑ کرجانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔(فوٹو اخبار 24)
 جدہ میں سپر مارکیٹ  کے سامنے پارک لگزس کار چوری کرنے والے کی شناخت ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق مقامی شہری سپر مارکیٹ سامان خریدنے کے لیے پہنچا۔ اس نے گاڑی سٹارٹ حالت میں مارکیٹ کے سامنے چھوڑی اور خریداری کے لیے اندر چلا گیا۔ اسی دوران ایک شخص آیا۔ اس نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور لگزس کار لے کر فرار ہوگیا۔ 
چوری کی اس واردات کو سپر مارکیٹ کے سی سی کیمروں نے ریکارڈ کرلیا۔ فوٹیج کی مدد سے چوری کی واردات کرنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی۔
سعودی ٹریفک قانون کے بموجب گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑ کر جانا منع ہے اور یہ  ٹریفک خلاف ورزی ہے۔
محکمہ ٹریفک اس حوالے سے  ذرائع ابلاغ کی مدد سے گاڑیوں کے مالکان کو تنبیہ کرتا رہتا ہے۔ اس کے باوجود بعض مالکان لاپروائی سے کام لیتے ہوئے سٹارٹ حالت میں گاڑیاں چھوڑ کر شاپنگ کرنے چلے جاتے ہیں۔ کبھی کبھار تو گاڑی میں اہل و عیال تک موجود ہوتے ہیں اور وہ بھی  واردات کی وجہ سے مشکل میں آجاتے ہیں۔ 

شیئر: