Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے لیے آن لائن مہم

کینسر میں مبتلا افراد کی اوسط عمر پچاس برس پائی گئی- فوٹو المرصد
سعودی کینسر سوسائٹی  چھاتی کے کینسرکے بارے میں آن لائن آگہی مہم چلائے ہوئے ہے۔ یہ مہم 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
 سعودی عرب کے علاوہ عرب ملکوں اور دنیا بھر سے سینے کے کینسر کے معروف ڈاکٹر آگہی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی جدہ میں سینے کے کینسر کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر متعب الفھیدی نے جو کینسر سوسائٹی کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ آگہی مہم کے تحت لیکچرز اور سیمینارز ہوں گے۔

ابتدائی مرحلے میں کینسر کا پتہ لگانے ضرورت کو اجاگر کیا جائےگا۔ فوٹو سبق

الفھیدی نے بتایا کہ  آن لائن پروگراموں میں ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کو شریک کیا جائے گا۔ کینسر کے مرض کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے والے ادارے اور عام افراد بھی حصہ لے سکیں گے۔
ان پروگراموں کے ذریعے سینے کے کینسر کے اسباب، کینسر سے بچاؤ کے طریقے اور ابتدائی مرحلے میں کینسر کا پتہ لگانے ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا جائے  گا۔ 17، 24 اور 27 اکتوبر کو رات ساڑھے 8 بجے سے لے کر گیارہ بجے تک آن لائن پروگرام ہوں گے۔ 
انہوں نے بتایا کہ 2019 کے ریکارڈ کے مطابق سعودی عرب میں 42 مرد اور 2240 خواتین سینے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ 
ان میں سے 40 فیصد وہ ہیں جنہیں پہلے اور دوسرے مرحلے میں مرض کا پتہ چل گیا جبکہ چالیس فیصد ایسے ہیں جن کا انکشاف تیسرے مرحلے میں ہوا جبکہ تیرہ فیصد کا پتہ چوتھے مرحلے میں ہوا۔ سینے کے کینسر میں مبتلا افراد کی اوسط عمر پچاس برس پائی گئی ہے۔
ڈاکٹر الفھیدی کا کہنا تھا کہ سینے کا کینسرسعودی خواتین میں جسم کے دیگر اعضا کے مقابلے میں زیادہ پایا جارہا ہے۔ اسے قابوکرنے کے لیے مختلف ادارے اور ماہرین کافی محنت کررہے ہیں۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: