Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15 سعودی اور 4 سوڈانی قیدی ریاض پہنچ گئے

اس سے قبل 360 قیدی صنعا ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں- العربیہ
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ قیدیوں کے  تبادلے کے سمجھوتے پر عمل درآمد کے تحت پندرہ سعودی اور چار سوڈانی قیدی جمعرات کو کنگ سلمان ایئربیس ریاض پہنچ گئے- قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ یمن کی آئینی حکومت اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ مہینے طے پایا تھا- اس کے ایک حصے پر پہلے عمل درآمد ہوچکا ہے-
العربیہ نیٹ کے مطابق المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج کے قائم مقام کمانڈر مطلق بن سالم الازیمع سوڈانی سفارتخانے کے آرمی اتاشی مجدی السمعانی ، اتحادی افواج کے متعدد کمانڈر اور سوڈانی فوج کے افسران نیز قیدیوں کے رشتہ دار کنگ سلمان ایئر بیس پر قیدیوں کی آمد کے وقت موجود تھے-

قیدیوں کا تبادلہ بین الاقوامی قانونی اصولوں کے دائرے میں کیا گیا- فوٹو العربیہ

المالکی نے قیدیوں کے معاہدے  پر عمل درآمد کے حوالے سے ریڈ کراس اور اقوام متحدہ کے سپیشل ایلچی کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا-
عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ انسانی  اقدار اور بین الاقوامی قانونی اصولوں کے دائرے میں کیا گیا-
قیدیوں کی یمنی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر مرتضٰی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے تحت  طے پایا تھا کہ حوثی 681 اور آئینی حکومت 400 قیدی رہا کرے گی-
المرتضی نے بتایا کہ  اس سے قبل 360 قیدی صنعا ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں جبکہ 110 حوثی قیدی جلد ہی صنعا پہنچ جائیں گے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: