Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی قید سے آزاد ہونے والے 6 سعودی ریاض پہنچ گئے

قیدیوں کے رشتے دار ایئر بیس پر خیر مقدم کے لیے موجود تھے۔ فوٹو: سبق
یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو چھ سعودی قیدی یمن سے کنگ سلمان  ایئر بیس پہنچے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کرنل المالکی نے بتایا ہے کہ ’مشترکہ افواج کے کمانڈر شہزادہ فہد بن ترکی بن عبدالعزیز مشترکہ افواج کمانڈ کے کئی افسران اور قیدیوں کے رشتے دار ایئر بیس پر اپنے عزیزوں کے خیر مقدم کے لیے موجود تھے‘۔

حوثیوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کو بھی اپنے قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کرنل المالکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’عرب اتحاد کی مشترکہ فورس کی کمانڈ سعودی قیدیوں کو اسٹاک ہوم معاہدے کے تحت آزاد کرانے میں ریڈ کراس کی کوششوں پر اس کی شکر گزار ہے‘۔
دوسری جانب آر ٹی نیوز کے مطابق حوثیو ں کے چینل المسیرہ نے اعلا ن کیا ہے کہ سٹاک ہوم معاہدے کے مطابق چھ سعودی قیدی ریڈ کراس کے حوالے کیے گئے۔ حوثیوں کے ترجمان عبد القادر المرتضیٰ نے کہا کہ ’ہمیں بھی فریق مخالف سے اپنے قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔‘
 

شیئر: