Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالانہ چالیس ارب ریال کی خوراک ضائع

سب سے زیادہ جو خوراک ضائع ہورہی ہے وہ چاول ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں سالانہ چالیس ارب ریال مالیت کی خوراک ضائع ہورہی ہے۔  سب سے زیادہ خوراک کا ضیاع مکہ ریجن میں ہورہا ہے۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ماتحت خوراک کمپنی ’سالک ‘ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مملکت میں سب سے زیادہ جو خوراک ضائع ہورہی ہے وہ چاول ہے۔آٹا دوسرے اور مرغی تیسرے نمبر پر ہے۔
سالک کمپنی کا کہنا ہے کہ  سعودی عرب میں سب سے زیادہ خوراک مکہ مکرمہ ریجن میں ضائع کی جارہی ہے۔ مشرقی ریجن دوسرے اور ریاض تیسرے نمبر پر ہے۔ خوراک کا سب سے کم ضیاع الجوف ریجن میں ہے۔  
سالک  کے مطابق چاول کے ضیاع کی شرح 31 فیصد، آٹے اور روٹی کے ضیاع کا تناسب 25 فیصد، مچھلیوں کا 14.5 فیصد، مرغیوں کا  16 فیصد اور کھجوروں کا  5.5 فیصد ہے۔  
واضح رہے کہ جنوری 2020 میں وزارت بلدیات و دیہی امور نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں تمام ریسٹورنٹ اور شادی ہال کو اضافی خوارک کے تحفظ کے لیے فوڈ بینکوں سے معاہدوں کا پابند بنایا گیا تھا۔

 

 

شیئر: