Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل 400 سے کم

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 42 ہزار 968 ہو گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ منگل کو بھی 400 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق منگل 20 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 385 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 42 ہزار 968 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 375 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 29 ہزار 270 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 375 افراد صحت یاب ہوئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 16 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 217 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 481 رہ گئی ہے جن میں سے 840 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 59 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 ینبع 31، مکہ 27، ریاض 23، خمیس مشیط 22، دمام 20، المبرز 18، الھفوف 12، حائل 12، عرعر 12 ، جدہ 10 ، ابہا 9، بریدہ 8  اور الظہران میں7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 481 رہ گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 10 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 11 شہروں میں 2، 2 اور 4 شہروں میں 3،3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: