Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صحت یاب ہونے والے دوبارہ کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں‘

دوبارہ وائرس پہلے کے مقابلے میں زیادہ سخت ہوگا۔(فوٹو سبق)
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ کسی بھی طبی جائزے سے یہ بات ثابت نہیں ہوسکی ہے کہ کورونا وائرس سے صحت پانے والے کو دوبارہ وائرس نہیں لگے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے اتوار کو نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ بعض طبی جائزوں میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بعض حالتوں میں کورونا وائرس دوبارہ لگ سکتا ہے۔ 

وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی جاری رکھیں۔( فوٹو ایس پی اے)

 ترجمان نے انتباہ دیا کہ دوبارہ وائرس پہلے کے مقابلے میں زیادہ سخت ہوگا۔ بہت کم حالات ایسے ہوں گے کہ دوبارہ لگنے والا وائرس پہلے کے مقابلے میں کم درجے کا  ہو۔
وزارت صحت کے ترجمان نے اپیل کی کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوگئے ہوں یا کورونا وائرس سے پاک ہوں سب خود کو اور دوسروں کو وائرس کی گرفت میں آنے سے بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی جاری رکھیں۔

شیئر: