Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج وعودہ کی منسوخی پر فیس واپس؟

ابشر کے ذریعے ویزا منسوخ کرایا جاسکتا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)  
 سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ خروج و عودہ ویزے کی منسوخی کے بعد فیس واپس نہیں لی جا سکتی۔ 
 عاجل ویب کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ایک غیرملکی نے استفسار کیا تھا کہ ویزے کی منسوخی کے بعد فیس واپس مل سکتی ہے یا نہیں۔ مقیم غیرملکی کا کہنا تھا کہ اس نے خروج و عودہ ویزا حاصل کیا تھا تاہم دشواری کی وجہ سے سفر کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔ آیا اسے خروج وعودہ ویزے کی فیس واپس لینے کا حق ہے یا نہیں۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر استفسار کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ویزے کے اجرا کے بعد اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے اور نہ ہی خروج وعودہ ویزے کی فیس واپس لی جاسکتی ہے البتہ ابشر کے ذریعے ویزا منسوخ کرایا جاسکتا ہے۔  

شیئر: