Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: کورونا سے ایک دن میں 19 ہلاکتیں

اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 18  ہزار 309 اور 199 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اس عالمی وبا سے 19 ہلاکتیں ہوئی۔
بدھ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 660 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 19 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہے۔
خیال رہے منگل کو پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی۔ ان کے مطابق یہ چند ہفتے قبل کی شرح اموات سے 140 فیصد زیادہ ہے۔
 
اسد عمر نے کورونا سے ہلاکتوں اور کیسز میں اضافے کی وجہ احتیاطی تدابیر کے معاملے میں انتہائی لاپرواہی اور غلطی کو قرار دے دیا تھا۔
نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد نو ہزار 378 ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 24 ہزار 744  ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد چھ ہزار 692 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ آٹھ ہزار 674 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 42 ہزار 348 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ اموات کی تعداد دو ہزار 587 ہے۔
پنجاب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 936 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 319 ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک ہزار 265 افراد ہلاک جب کہ 38 ہزار 779  افراد متاثر ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہزار 717 اور ہلاکتیں 148 ہوئی ہیں۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد چار ہزار 91 اور ہلاکتوں کی تعداد 90 ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک تین ہزار 564 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 84 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 18  ہزار 309 اور 199 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: