Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ بی آر ٹی پراجیکٹ، دو روٹس ہوں گے

بس سروس منصوبہ دو روٹس کے لیے مختص ہے۔ (فوٹو الوطن)
مدینہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے ذریعے ٹریفک اژدہام کے مسئلے کا حل نکالا ہے، اتھارٹی تیز رفتار بس سروس متعارف کرا رہی ہے۔ 
الوطن اخبار کے مطابق تیز رفتار بس سروس منصوبہ دو روٹس کے لیے مختص ہے۔ اس کی مجموعی لمبائی 52 کلو میٹر ہے۔ بسوں کے 33 سٹیشن ہوں گے جواعلیٰ معیار کے بنائے جائیں گے اور مدینہ کے طرز تعمیر پر ہوں گے۔ ایک گھنٹے میں 1800 افراد کو سفر کی سہولت میسر ہو گی۔
روٹ ون پر 22 سٹیشن ہوں گے جس کی مجموعی لمبائی 36 کلو میٹر ہوگی۔ روٹ ون کی شروعات امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوگی۔

بس ریپڈ ٹرانزٹ پروجیکٹ ماسٹر پلان سے ہم آہنگ ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

مدینہ منورہ کے مغربی سٹیشن تک یہ روٹ جائے گا، درمیان میں کئی سٹیشن آئیں گے۔ ان میں مسجد نبوی، حرمین ایکسپریس، اکانومی نالج سٹی، رؤی المدینہ اور العزیزیہ میں سٹیڈیم جیسے سٹیشنوں سے گزرے گی۔ 
روٹ ٹو پر 11 سٹیشن ہوں گے۔ اس کی کل لمبائی 16 کلو میٹر ہوگی۔ شروعات میدان سید الشہدا جبل احد سے ہوگی۔ یہ روٹ مسجد المیقات تک جائے گا۔ درمیان میں منطقہ مرکزیہ سٹیشن، مڈل سرکلر روڈٓ، میدان العنبریہ اور دارالھجرہ سٹیشنوں سے گزرے گا۔
بس ریپڈ ٹرانزٹ  پروجیکٹ مدینہ منورہ کے ماسٹر پلان سے ہم آہنگ ہے۔
مدینہ منورہ کے جغرافیائی مزاج کے لیے موزوں اور ماحول دوست ہے۔ پراجیکٹ کی بسیں سریع رفتار ہوں گی۔ اس کی بدولت مقامی شہریوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔

شیئر: