Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اجازت نامے کے بغیر حرم میں داخلہ خلاف ورزی ہے‘

’اجازت نامہ حاصل کرنے کا واحد ذریعہ اعتمرنا ایپلی کیشن ہے، دوسرے تمام ذریعے جعلی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حرم مکی شریف میں متعدد خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف میں اجازت نامے کے بغیر عمرہ یا زیارت یا نماز کے لیے داخلہ خلاف ورزی ہے جس پر کارروائی ہوگی‘۔
’گزشتہ دنوں اس طرح کی متعدد خلاف ورزیاں پکڑی ہیں جن میں لوگوں نے اجازت نامے کے بغیر حرم میں داخلے کی کوشش کی ہے‘۔
’اجازت ناموں کی خلاف ورزی کے علاوہ حرم کے اندر اور بیرونی صحنوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد زائرین کوبھی جرمانے عائد کیے گیے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف میں داخلے کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے والا واحد ایپلی کیشن اعتمرنا ہے، اس کے علاوہ کوئی دوسرا ذریعہ نہیں‘۔
’زائرین حرم کو اعتمرنا کے ذریعہ ہی مناسب اجازت نامہ حاصل کرنا چاہئے، دوسرے تمام ایپلی کیشن جعلی ہیں‘۔
’گزشتہ دنوں اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ پہنچنے والے متعدد افراد کو واپس کر دیا گیا ہے‘۔
’وزارت حج و عمرہ کے علاوہ حرمین شریفین انتظامیہ کے اہلکار زائرین کی ہر مرحلے میں نگرانی کر رہے ہیں‘۔

شیئر: